پولش صدر نے عدالتی اصلاحات کی ترامیم مسترد کر دیں

پولش صدر آندرےڈُوڈا نے آج ملکی پارلیمان سے منظور کی جانے والی متنازعہ عدالتی اصلاحات کی دو دستوری ترامیم کو  مسترد کر دیا ہے

776655
پولش صدر نے عدالتی اصلاحات کی ترامیم مسترد کر دیں

پولش صدر آندرےڈُوڈا نے آج ملکی پارلیمان سے منظور کی جانے والی متنازعہ عدالتی اصلاحات کی دو دستوری ترامیم کو  مسترد کر دیا ہے۔

 پولینڈ کے ایوانِ بالا سینیٹ نے عدالتوں میں اصلاحات لانے کے قانون میں ترامیم کی منظوری گزشتہ ہفتے  دی تھی۔

 پولینڈ میں ہزاروں افراد نے اس حکومتی اقدام کی مخالفت میں احتجاجی مظاہروں میں شرکت بھی کی تھی۔

 ناقدین کا خیال ہے کہ پولینڈ کی قدامت پسند حکومت ملکی عدلیہ کی آزادی کو کنٹرول کرنے کی کوشش میں ہے۔

یاد رہے کہ  اس دستوری پیش رفت پر یورپی یونین نے پولینڈ کو تادیبی اقدامات سے متنبہ کر رکھا ہے۔



متعللقہ خبریں