فرانس: دہشت گردی کا الارم دے دیا گیا

پیرس کے شانزے لیزے اسکوائر میں شام کے وقت دہشت گردی کا الارم دے دیا گیا

755970
فرانس: دہشت گردی کا الارم دے دیا گیا

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے شانزے لیزے اسکوائر میں شام کے وقت دہشت گردی کا الارم دیا گیا۔

اطلاع کے مطابق ایک ڈرائیور کے اپنی گاڑی کو پولیس کی منی بس سے ٹکرانے کے بعد سکیورٹی فورسز   الارم کی حالت میں آ گئیں۔

منی بس سے ٹکرانے والی گاڑی کو آگ لگ گئی ۔

 آگ بجھانے کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ بم کو ناکارہ بنانے والی ٹیموں کو بھی  جائے وقوعہ پر بھیجا گیا۔

فرانس کی وزارت داخلہ کے حکام کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گاڑی میں ایک کلاشنکوف اور پیٹرول سے بھری شیشیاں ملی ہیں۔

اطراف میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا تاہم گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک ہو گیا ہے۔

اکتیس سالہ حملہ آور سال 2015 سے پولیس کی دہشت گردی  مانیٹرنگ فہرست میں شامل تھا۔

واضح رہے کہ حملہ آور  نے 2 ماہ قبل بھی شانزے لیزے اسکوائر میں پولیس پر دہشت گردی کا حملہ  کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔



متعللقہ خبریں