ماسکو میں شدید طوفان بادوباراں، 13 افراد ہلاک درجنوں زخمی

روس کے دارالحکومت ماسکو میں شدید طوفان بادوباراں سے رونما ہونے والے مختلف حادثات میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں

741781
ماسکو میں شدید طوفان بادوباراں، 13 افراد ہلاک درجنوں زخمی

روس کے دارالحکومت ماسکو میں شدید طوفان بادوباراں سے رونما ہونے والے مختلف حادثات میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روزشہر کے میئر سرگی  سوبیانن نے بتایا کہ یہ طوفان اس لحاظ سے غیر معمولی تھا کہ یہ دن کے وقت  آیا اور اسی وجہ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے۔

 انھوں نے لگ بھگ 70 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

روسی وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ طوفان مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے آیا اور اس سے ماسکو بھر میں بجلی کا نظام متاثر ہوا جس کے باعث تقریباً 7300 افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ۔

طوفان کے دوران 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں سے  متعدددرخت  بھی جڑوں سے اکھڑ گئے۔

طوفان سے شہر میں مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوا اور متعدد ریل گاڑیوں کی آمدورفت میں تعطل یا منسوخی بھی دیکھنے میں آئی جب کہ ماسکو کے ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔



متعللقہ خبریں