ہنگری ترکی کیساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے : وزیر اعظم وکٹر اوربان

ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے کہا ہے کہ یورپ اور ان کے ملک کی سلامتی کافی حد تک ترکی سے وابستہ ہے ۔

733013
ہنگری ترکی کیساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے :  وزیر اعظم وکٹر اوربان

 

 ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے کہا ہے کہ یورپ اور ان کے ملک کی سلامتی کافی حد تک ترکی سے وابستہ ہے ۔

انھوں نے چین میں منعقدہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے اجلاس میں شرکت کے بعد  ٹیلیویژن کو بیان دیتے ہوئے فورم کے بارے میں   معلومات فراہم کیں  ۔انھوں نے کہا کہ فورم کے دوران ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کا موقع ملا ہے ۔  ہنگری اور ترکی کے درمیان بہترین تعلقات ملکی سلامتی اور مفادات کے لحاظ سے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ میں  صدر ایردوان کا احترام کرتا ہوں ۔

ترکی ایک پر استحکام ملک ہے اور وہ غیر قانونی ہجرت کی روک تھام کر رہا ہے ۔ ہنگری ترکی کیساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ۔ یورپ اور  ہنگری کی سلامتی کافی حد تک ترکی سے وابستہ ہے  

دریں اثناء ہنگری کی وزارت عظمیٰ کے آفس کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ترک تعاون اور رابطہ ایجنسی تیکا  ہنگری میں موجود عثمانی دور کے شاہکاروں کی مرمت  کروا رہا ہے ۔  بڈاپسٹ میں موجود گل بابا کے  مقبرے کی مرمت کا کام عنقریب ہی  ختم ہو جائے گا  اور صدر ایردوان  اس مقبرے کا افتتاح کریں گے ۔



متعللقہ خبریں