فرانس: 66 فیصد ووٹوں کے ساتھ ماکرون انتخابات کے فاتح

کامیابی کے بعد اپنے خطاب میں ماکرون نے انہیں ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں پورے فرانس کے لئے کام کروں گا

727540
فرانس: 66 فیصد ووٹوں کے ساتھ ماکرون انتخابات کے فاتح

فرانس میں صدارتی انتخابات  کے نتائج کے مطابق امانوئل ماکرون ملک کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

کل منعقدہ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے  ابتدائی غیر سرکاری نتائج  کے مطابق مارچ موومنٹ پارٹی کے چئیر مین ماکرون نے 66 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔

ماکرون کی رقیب اور نیشنلسٹ فرنٹ کی انتہائی دائیں بازو کی حامی  چئیر مین مارین لی پین 34 فیصد ووٹ حاصل کر سکی ہیں۔

نتائج سامنے آنے پر لی پین نے اپنی شکست کو قبول کر لیا اور ماکرون کو ٹیلی فون کر کے کامیابی کی مبارکباد دی۔

کامیابی کے بعد اپنے خطاب میں ماکرون نے انہیں ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں پورے فرانس کے لئے کام کروں گا۔

انہوں نے فرانس کو دوبارہ سے متحد کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ، ہمارے اندر تفرقہ ڈالنے والے عناصر کے خلاف جدوجہد کروں گا۔

فرانس کی تاریخ میں ایک نئے دور کا آغاز ہونے پر زور دیتے ہوئے ماکرون نے کہا کہ میں اب کے بعد بھی فرانس اور یورپ کا دفاع کرنا جاری رکھوں گا۔

انہوں نے  صدر  فرانسوواں اولاند کے تعاون پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف آخر تک جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں پیچھے رہ جانے والے امیدواروں کی اکثریت نے ماکرون کے ساتھ تعاون کیا  ہے اور حتمی نتائج سامنے آنے کے بعد 39 سالہ ماکرون ملک کے کم عمر ترین صدر ہوں گے۔

انتخابات کے سرکاری نتائج کا  اعلان فرانس کی آئینی کونسل کی طرف سے 10 مئی کو ہو گا۔



متعللقہ خبریں