ممالک جنگ سے بچیں اور مسائل باہمی افہام وتفہیم سے حل کریں: پوٹن

روسی صدر  ولادیمیر پوٹین  نے  جاپانی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا سمیت دیگر تمام ممالک کو جنگ سے اجتناب برتنا چاہیئے

722029
ممالک جنگ سے بچیں اور مسائل باہمی افہام وتفہیم سے حل کریں: پوٹن

روسی صدر  ولادیمیر پوٹین  نے  کہا ہے کہ  جزیرہ نما کوریا سمیت دیگر تمام ممالک کو جنگ سے اجتناب برتنا چاہیئے۔

  روسی صدر نے یہ بات جاپانی وزیراعظم   شینزو آبے سے  کریملن میں ملاقات کے دوران کہی ۔

 پوٹین نے  کہا کہ جتنا ممکن ہو  ہمیں جنگ سے بچتےہوئے  تنازعات کو  مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے  ، اور رہی بات  روس اور جاپان کے درمیان  جزائر کوریل کے تنازعے کی تو   اُس پر ہم  تفصیلی  غور کر  رہےہیں  ۔

صدر نے کہا کہ  جزائر کوریل  کےلیے  بعض دو طرفہ  اقتصادی و تجارتی منصوبوں پر  مطابقت  موجود ہے  جن کے جائزے کےلیے  جاپانی  حکام   کا ایک وفد جلد  ہی ان جزائر کا دورہ  کرے گا۔

 یاد رہے کہ  جنگ عظیم دوئم کے بعد   سے جزائر کوریل پر دونوں ممالک کے  درمیان حاکمیت کا مسئلہ  چلا آرہا ہے  جس پر روسی صدر کا  کہنا ہے کہ  ہمیں ایک ایسے امن  معاہدے کی ضرورت ہے  جو کہ دونوں ملکوں کے عوام کے  مفاد میں  ہوگا۔

 جاپانی  وزیراعظم شینزو آبے نے  بھی  اس موقع پر کہا کہ   جاپان اور روس اس مسئلے پر مذاکرات  جاری رکھیں گے اور ہم شمالی کوریا سے  مطالبہ کرتےہیں کہ وہ جارحانہ رویہ  ترک کرتے ہوئے   سلامتی کونسل  کے فیصلوں کا احترام کرے ۔

 جاپان اور اس کے اتحادی  ممالک امریکہ،جنوبی کوریا اور آسٹریلیا  شمالی کوریا    کی جوہری سرگرمیاں روکنے کےلیے  چین اور روس پر دباو ڈال رہے ہیں۔

 

   



متعللقہ خبریں