جرمن تاریخ کا پہلا واقعہ،اپنے ہی دو شہریوں کو ملک بدر کرےگا

جرمنی نے کہا ہے کہ وہ اپنے دو شہریوں کو ملک بدر کر ے گا جنہیں گزشتہ ماہ دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا

696725
جرمن تاریخ کا پہلا واقعہ،اپنے ہی دو شہریوں کو ملک بدر کرےگا

جرمنی نے کہا ہے کہ وہ اپنے دو شہریوں کو ملک بدر کر ے گا اور یہ جرمنی کی تاریخ میں پہلا واقعہ ہے۔

یہ دونوں شہری جرمنی میں پیدا ہوئے تھے لیکن ان کے والدین غیر ملکی ہیں ۔

خیال رہے کہ 27 سالہ الجزائر  نژاد اور 22 سالہ نائجیریا نژاد افراد کو گزشتہ ماہ دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کے شبے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

جرمنی کے مرکزی شہر گوٹنجن میں چھاپے کے دوران ان کے گھر سے ایک بندوق اور  داعش کا جھنڈا برآمد کیا گیا تھا۔

ان کے خلاف مجرمانہ مقدمات ہٹا لیے گئے کیونکہ پولیس یہ ثابت کرنے سے قاصر رہی کہ دونوں مشتبہ افراد کسی حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں افراد خطرناک ہیں۔

 



متعللقہ خبریں