برطانیہ میں نسلیت پرستی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مظاہرے میں شریک افراد نے اسلام فوبیا،  یہودی دشمنی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بریگزٹ کے خلاف نعروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے

694339
برطانیہ میں نسلیت پرستی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

برطانیہ میں نسلیت پرستی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین دارالحکومت لندن میں سڑکوں پر نکل آئے اور نسلیت پرستی اور اسلام دشمنی کے خلاف مارچ کی۔

لندن میں سال 2012 سے لے کر اب تک نسلیت پرستی کے خلاف ہر سال مارچ کا اہتمام کیا جاتا ہے اور رواں سال کی مارچ میں بھاری شرکت  کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ بین الاقوامی یومِ  انسداد نسلیت پرستی کی مناسبت سے منعقدہ مظاہرے میں شریک افراد نے اسلام فوبیا،  یہودی دشمنی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بریگزٹ کے خلاف نعروں والے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

مارچ کا انعقاد  "نسلیت پرستی کے خلاف اٹھ کھڑے ہو" نامی ایک سول سوسائٹی کی طرف سے کیا گیا  اور اس میں مختلف سول سوسائٹی تنظیموں نے شرکت کی۔

مظاہرے میں "مہاجرین  کے ساتھ تعاون کریں "کے نعرے لگائے گئے۔

مظاہرین نے برطانیہ کی کثیر الثقافتی ساخت کے تحفظ پر زور دیا  اور اتحاد و اخوت کے پیغامات دئیے۔



متعللقہ خبریں