فرانس، پیرس کے ہوائی اڈے پر حملہ

فوجی کے اسلحہ  کو    چھیننے کی کوشش کرنے والے   حملہ آور  کو   گولی مارتے ہوئے ہلاک کر دیا گیا۔

694156
فرانس، پیرس کے ہوائی اڈے پر حملہ

فرانسیسی  دارالحکومت  پیرس کے ہوائی اڈے اورلی     میں ایک   نامعلوم  شخص کی جانب سے سیکورٹی   قوتوں پر حملہ کرنے   پر  دیگر  سیکورٹی اہلکاروں نے فائر کھول دیا۔

فوجی کے اسلحہ  کو    چھیننے کی کوشش کرنے والے   حملہ آور  کو   گولی مارتے ہوئے ہلاک کر دیا گیا۔

اس واقع کے بعد ہوائی اڈے کو خالی کرا لیا گیا  اور خصوصی  سیکورٹی  ٹیمیں   جائے وقوعہ کو بھیج دی گئیں۔

یہ ٹیمیں  ہوائی اڈے پر کسی دوسرے حملہ آور کی موجودگی    کے حوالے سے  تحقیقات  کر رہی ہیں۔

فرانسیسی   دفتر ِ داخلہ  نے اطلاع دی ہے کہ اس واقع میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

دوسری جانب  علی الصبح   پیرس کے جوار میں واقع  ایک قصبے میں  ایک دوسرا حملہ آور  پولیس پر  فائرنگ کرتے ہوئے  فرار ہو گیا تھا ۔اس حملہ آور کی گاڑی   اورلی ہوائی اڈے سے برآمد ہوئی ہے تو بھی دونوں واقعات کے درمیان  تعلق کا تعین نہیں ہو سکا۔



متعللقہ خبریں