15 جولائی کے واقعات میں گولن تنظیم ملوث ہے: ڈنکن

برطانوی وزارت خارجہ  کے وفاقی وزیر برائے امور یورپی یونین اور امریکی تعلقات  آلان ڈنکن نے کہا ہے کہ  15 جولائی  کے واقعات میں فتح اللہ گولن تنظیم  ملوث ہے

662887
15 جولائی کے واقعات میں گولن تنظیم ملوث ہے: ڈنکن

برطانوی وزارت خارجہ  کے وفاقی وزیر برائے امور یورپی یونین اور امریکی تعلقات  ایلن ڈنکن نے کہا ہے کہ  15 جولائی  کے واقعات میں فتح اللہ گولن تنظیم  ملوث ہے ۔

 ڈنکن نے پارلیمان   کے خارجہ تعلقات کے کمیشن کو   بتایا  کہ ترکی میں  15 جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد    ترکی کا دورہ کرنے والے وہ پہلے مغربی عہدے دار تھے ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک نے ان واقعات پر  چپ کا دامن تھامے رکھا لیکن برطانیہ  نے اس کے خلاف آواز بلند کی  ۔ ترکی  ماضی سے فوجی انقلابات اور آمریت کا   سامنا کرتا آرہا ہے  جسے فی الوقت پی کےکے اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں سے بھی واسطہ پڑ رہا ہے۔

 ڈنکن نے کہا کہ   ترکی  کی  صورت حال ہمارے لیے  اہم ہے  اور جہاں تک یورپی یونین کا تعلق ہے وہ  ترکی  کے مسائل سمجھنے  میں تاخیر سے کام لے رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں