طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت

حادثے  کی تحقیقات کرنے والے روسی    انسپکڑوں کا   کہنا ہے کہ  دہشت گرد حملے سمیت    حادثے کی تمام  تر ممکنہ وجوہات   پر تحقیقات کی جا رہی ہیں

637766
طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت

 

روسی  صدر  ولا دیمر پوتن   نے   92 افراد  کی   ہلاکتوں کا موجب بننے  والے   کل  کے طیارے کے  حادثے     میں اپنی جانوں سے ہاتھ    سے دھو بیٹھنے والوں کے  لواحقین  سے   تعزیت کی ہے۔

مجموعی  سلامتی  معاہدہ تنظیم کے آج منعقد ہونے والے  صدارتی   سطح کے  اجلاس سے قبل قزاقستان کے صدر نو ر سلطان  نظار بایف   سے سینٹ  پیٹرز برگ میں  ملاقات  کرنے والے پوتن نے ایک اعلان  جاری کرتے ہوئے کہا کہ  اس حادثے کی چھان بین کے لیے   وزارت مواصلات    کی   قیادت میں ایک    کمیشن تشکیل دیا جائیگا،  ہم اس   کام کو بڑی توجہ سے    سر انجام دیں  گے اور  جان بحق ہونے والوں کو لواحقین  سے   ہر ممکنہ تعاون کیا جائیگا۔

حادثے  کی تحقیقات کرنے والے روسی    انسپکڑوں کا   کہنا ہے کہ  دہشت گرد حملے سمیت    حادثے کی تمام  تر ممکنہ وجوہات   پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دریں  اثناء     سمندر  سے نعشوں کی   تلاش کا کام بھی جاری ہے۔



متعللقہ خبریں