سعودی عرب اور برطانیہ کے تعلقات انتہائی مضبوط ہیں: جانسن

برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے سعودی عرب کے ساتھ اپنے ملک کے مضبوط قریبی تعلقات کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کسی قسم کی چاپلوسی کے بغیر یہ ملاقات انتہائی اہم تھی

628606
سعودی عرب اور برطانیہ کے تعلقات انتہائی مضبوط ہیں: جانسن

برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے سعودی عرب کے ساتھ اپنے ملک کے مضبوط قریبی تعلقات کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کسی قسم کی چاپلوسی کے بغیر یہ ملاقات انتہائی اہم تھی ۔

یاد رہے کہ انھوں نے چند روز قبل ہی ایک بیان میں سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

بورس جانسن نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے ساتھ گزشتہ  روز ایک مشترکہ اخباری  کانفرنس میں کہا ہے کہ انھیں یمنیوں کو درپیش مصائب پر گہری تشویش لاحق ہے لیکن وہ   تسلیم  کرتے ہیں کہ سعودی عرب  کو اس ملک میں جاری تنازعے سے   بھی خطرہ  لاحق ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں یہاں برطانیہ اور سعودی عرب کے درمیان موجود دوستی کا اعادہ کرنے کے لیے آیا ہوں،یہ دوستی بڑھ رہی ہے اور  وسعت پا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ درست ہوگا کہ ہم اپنے تعلقات میں شفافیت  کے قائل رہیں،اب ہمارے لیے وقت آگیا ہے کہ ہم ان مثبت باتوں کے بارے میں گفتگو کریں جو ہم دونوں کرسکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں