برطانیہ: وزیراعظم کے بریگزٹ سے متعلق پروگرام کی تائید

برطانوی پارلیمان  نے یورپی یونین سے اخراج کی درخواست کے سلسلے میں وزیر اعظم تھریسا مے کے پروگرام  کی منظوری دے دی ہے

626199
برطانیہ: وزیراعظم کے بریگزٹ سے متعلق پروگرام کی تائید

برطانوی پارلیمان  نے یورپی یونین سے اخراج کی درخواست کے سلسلے میں وزیر اعظم تھریسا مے کے پروگرام  کی منظوری دے دی ہے۔

گزشتہ روز ہونے والی رائے شماری میں 448 اراکینِ پارلیمان نے اس حق میں ووٹ دیے کہ برطانیہ لزبن  معاہدے  کی  شق نمبر  50 کے تحت یونین سے اخراج کی درخواست 31 مارچ 2017 تک جمع کروا دے۔

 پارلیمانی اراکین نے واضح طور پر کہا کہ انہیں یونین کے ساتھ مذاکراتی حکمتِ عملی کے بارے میں آگاہ رکھا جانا چاہیے جس  پر وزیر اعظم  نے اُنہیں اس کی یقین دہانی کروائی ہے۔

 واضح رہے کہ اس سال جون میں منعقدہ ایک ریفرنڈم میں برطانوی رائے دہندگان کی اکثریت نے بریگزٹ یعنی یورپی یونین چھوڑ دینے کے حق میں  فیصلہ دیا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں