فرانس، دہشت گردی کے خلاف جلسے پر PKK کے گروہ کا حملہ
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ PKK کے گروہ کا مقصد ، جلسے شروع ہونے سے پیشتر عوام کو حراساں کرتے ہوئے جلسے کے انعقاد کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنا تھا
![فرانس، دہشت گردی کے خلاف جلسے پر PKK کے گروہ کا حملہ](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/33d1/6010/51f7/5832813262dc5.jpg?time=1719070173)
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دہشت گردی کے خلاف منعقد ہونے والے جلسے میں دہشت گرد تنظیم PKK کے حامیوں نے سریوں کے وار کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کو زخمی کر ڈالا۔
ریپبلک اسکوائر میں فرانس کی متعدد تنظیموں کے تعاون سے "دہشت گردی پر لعنت و ملامت ، جمہوریت کی دعوت" کے زیر عنوان منعقدہ جلسے سے قبل PKK کے ایک گروہ نے دھاوا بولتے ہوئے وہاں پر موجود منتظمین پر تیل بموں، سریوں اور آتش گیر مادے کے ساتھ حملہ کیا۔
اس واقع میں 15 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ جلسے کے منتظمین کی تین کاروں کو تباہ کر دیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ PKK کے گروہ کا مقصد ، جلسے شروع ہونے سے پیشتر عوام کو حراساں کرتے ہوئے جلسے کے انعقاد کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنا تھا۔
مذکورہ حملے کے خلاف سیکورٹی قوتوں نے مداخلت کی اور حملہ آوروں کی اکثریت کو حراست میں لے لیا۔
متعللقہ خبریں
![روس یوکرین تنازعے سمیت سلامتی کے معاملات پر امریکہ سے مذاکرات کر سکتا ہے، پیسکووف](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/1617/95cc/d0ae/65fc4002c762d.jpg?time=1719070173)
روس یوکرین تنازعے سمیت سلامتی کے معاملات پر امریکہ سے مذاکرات کر سکتا ہے، پیسکووف
"ہم جو تعاون تجویز کرتے ہیں وہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں ہے"
![روس نے کل شب یوکرین کی طرف سے بھیجے گئِے 114 ڈراونز کو تباہ کر دیا](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/f399/928b/87bc/66756a7f93495.jpg?time=1719070173)
روس نے کل شب یوکرین کی طرف سے بھیجے گئِے 114 ڈراونز کو تباہ کر دیا
کیف انتظامیہ نے کل رات روسی سرزمین پر موجود عناصر پر حملہ کرنے کی کوشش کی