بغیر ویزے کے سیاحت کرنے والے افراد پر انٹر نیٹ سے درخواست کا فارم پُر کرنے کی پابندی

یورپی یونین کمیشن نے بغیر ویزے کے سیاحت کرنے والے افراد پر انٹر نیٹ سےلازمی طور پر درخواست دینے کےلیے "ٹریول انفارمیشن اینڈ پرمیشن سسٹم" نام سے ایک مسودہ قرار داد کو منظور کیا ہے ۔

612413

اس قرار داد کی رو سے امریکہ اور دیگر ممالک جن پر ویزے کی پابندی نہیں ہے  سے یورپ جانے والے افراد  2020 سے انٹر نیٹ سےدرخواست کا  فارم پر کریں  گے ۔اس درخواست میں ان کے بارے میں ہر طرح کی معلومات موجود ہونگی ۔درخواست دینے   کے بعد ہی وہ شینگن ممالک کی سیر و سیاحت کر سکیں گے ۔پانچ ڈالر کے عوض درخواست کا فارم پر کیا جا سکے گا ۔قرارداد کو آئینی حیثیت دینے کے بعد یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ اس کی توثیق کرئے گی ۔ اس عمل درآمد سے یورپی یونین کا ہدف دہشت گردوں  یا سیاحت کے بہانے داخل ہو کر پناہ کی درخواست دینے والوں کی روک تھا م کرنا ہے ۔

اسوقت 50 سے زائد ممالک کے شہری ویزے کے بغیر صرف  پاسپورٹ کے ساتھ شینگن ممالک میں داخل ہو سکتے ہیں ۔

متعللقہ خبریں