فرانس میں ہنگامی حالت کی مدت میں اضافہ کر دیا جائے گا:اولاند

فرانس کے صدر  فرانسواں اولاند نے  ملک میں نافذ ہنگامی حالت  کی مدت  بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

611603
فرانس میں ہنگامی حالت  کی مدت میں اضافہ کر دیا جائے گا:اولاند

فرانس کے صدر  فرانسواں اولاند نے  ملک میں نافذ ہنگامی حالت  کی مدت  بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  مراکش کے شہر    مراکیش   میں   اقوام متحدہ  کی طرف سے منعقدہ  ماحولیاتی  تبدیلی پر مبنی اجلاس   میں شریک  فرانسیسی صدر نے  اپنے ملکی  نیوز چینلز   سے گفتگوکرتےہوئے  اس بات کا اعلان کیا ۔

 اولاند  نے  کہا کہ ملک میں  ہنگامی حالت کی مدت میں توسیع  کا فیصلہ کر لیا گیا ہے  چونکہ ملک کو اس کی ضرورت ہے  مزید برآں  آئندہ  ہفتوں  میں انتخابی  مہم کا آغاز ہوگا  جس کےلیے جسلے جلوسوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا لہذا   کسی  ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کےلیے یہ فیصلہ وقت کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ  پیرس کے علاقے سینٹ ڈینس میں  گزشتہ سال  نومبر میں  دہشت گرد حملوں کے بعد   ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی تھی۔

متعللقہ خبریں