روسی وزیر اقتصادی امور گرفتار،رشوت ستانی کا الزام

نگران کمیشن کے مطابق روسی وزیر اقتصادی أمور  الیکسی اُلیُوکائییف نےتوانائی کے سرکاری ادارے ’روزنَیفٹ‘ سے ایک معاہدے کے عوض دو ملین ڈالر سے زائد رشوت وصول کی تھی

610893
روسی وزیر اقتصادی امور گرفتار،رشوت ستانی کا الزام

روسی وزیر اقتصادی أمور  الیکسی اُلیُوکائییف کو رشوت ستانی کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

 نگران کمیشن کے مطابق اُلیُوکائییف نے توانائی کے سرکاری ادارے ’روزنَیفٹ‘ سے ایک معاہدے کے عوض دو ملین ڈالر سے زائد رشوت وصول کی تھی۔

مزید  برآں  اس بارے میں متعلقہ وزیر پر عائد کیے جانے والے الزامات کی تفصیلات جلد ہی عام کر دی جائیں گی۔

 واضح رہے کہ روس کا  نگران کمیشن براہ راست صدر ولادیمیر پوٹن کے  طابع ہے جبکہ سن 1991 سے ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ روس میں  کسی اعلی شخصیت کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں