ہنگامی حالات کیوجہ سےمزید مساجد  کو بند کیا جا سکتا ہے، وزیر داخلہ برنار قازنوو

فرانس کے وزیر داخلہ برنار قازنوو نے کہا ہے کہ ہنگامی حالات کیوجہ سےمزید مساجد  کو بند کیا جا سکتا ہے ۔

606080
ہنگامی حالات کیوجہ سےمزید مساجد  کو بند کیا جا سکتا ہے، وزیر داخلہ برنار قازنوو

 

 فرانس کے وزیر داخلہ برنار قازنوو نے کہا ہے کہ ہنگامی حالات کیوجہ سےمزید مساجد  کو بند کیا جا سکتا ہے ۔

 فرانس میں ہنگامی حالات کیوجہ سے  گزشتہ ہفتے چار مساجدکو بند کیا جا چکا ہے  فرانس میں 2015  سے لیکر ابتک دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے دائرہ کار اپنائی جانے والی تدابیر سے متعلق اعدادوشمار  کا اعلان کیا گیا ۔   ہنگامی حالات کے دائرہ کار میں  ایک سال میں 20 مساجد کو بند کیا جا چکا ہے اور متعدد عبادتگاہوں سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔پیرس میں ایک سال  کے اندر ہونے والے حملوں میں  426 افراد کو حراست میں لیا گیا ہےاور 430 افراد  پر بیرون ملک جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔   54  ویب سائٹس اور 319 ای میل  ایڈریسز کو بلاک کر دیا گیا ہے ۔فرانس میں ہنگامی صورتحال  کے قانون کی رو سے عبادتگاہوں کو بند  کیا جا سکتا ہے اور ویب سائٹس پر پابندی لگائی جا سکتی ہے ۔پیرس میں 13 نومبر 2015 کو مختلف مقامات پر حملوں کے نتیجے میں 130 افراد ہلاک  ہو گئے تھے جس کے بعد ملک میں ہنگامی حالات کا نفاذ کر دیا گیا تھا ۔



متعللقہ خبریں