اٹلی میں 7٫1 شدت کا زلزلہ:عوام میں سخت خوف وہراس

امریکی ادارہ ارضیات  کے مطابق ،زلزلے کے ان جھٹکوں کا مرکز جنوب مشرق میں واقعے پیروگیا کا ایک مقام ہے جو زیر زمین ایک سو آٹھ کلومیٹر کی گہرائی میں ہے

599754
اٹلی میں 7٫1 شدت کا زلزلہ:عوام میں سخت خوف وہراس

آج صبح وسطی اٹلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 ریکٹر اسکیل پر ان جھٹکوں کی شدت 7.1 ریکارڈر کی گئی ۔

 زلزلے کے جھٹکے روم سمیت کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

 امریکی ادارہ ارضیات  کے مطابق ،زلزلے کے ان جھٹکوں کا مرکز جنوب مشرق میں واقعے پیروگیا کا ایک مقام ہے جو زیر زمین ایک سو آٹھ کلومیٹر کی گہرائی میں ہے۔

مقامی طور پر ان زوردار جھٹکوں کو گزشتہ بدھ کے روز آنے والے زلزلے کے  بعد کا اثر قرار دیا گیا ہے۔ جانی و مالی نقصان کی ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ  دو ماہ قبل بھی اسی علاقے میں آنے والے زلزلے کی لپیٹ میں آ کر تین سو انسانی جانیں ضائع ہوگئی تھیں۔



متعللقہ خبریں