اسلام دشمن تنظیم "پیگیڈا" کے قیام کی دوسری سا لگرہ

غیر ملکیوں اور اسلام مخالف جرمن تنظیم’ پیگیڈا‘  نے  اپنے قیام کی دوسری سالگرہ منا ئی  جس میں نو ہزار افراد نے شرکت کی

590854
اسلام دشمن تنظیم "پیگیڈا" کے قیام کی دوسری سا لگرہ

غیر ملکیوں اور اسلام مخالف جرمن تنظیم’ پیگیڈا‘  نے  اپنے قیام کی دوسری سالگرہ منا ئی  جس میں نو ہزار افراد نے شرکت کی۔

 پیگیڈا کے بیان کے مطابق، گزشتہ روز اس سلسلے میں ڈریسڈن کے تھیٹر اسکوائر پر ایک اجتماع کا اہتمام کیا گیا ۔

پیگیڈا کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اس تنظیم کے مخالفین کی جانب سے بھی ایک مظاہرہ  کیا گیا جس پر شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ۔

 مغربی دنیا  میں اسلام مخالف  اس بین الیورپی اتحاد نامی تنظیم کا صدر دفتر ڈریسڈن میں قائم ہے اور اسی شہر سے اس کی ابتدا ہوئی تھی۔

اکتوبر 2014میں ایسے افراد کی تعداد چند سو تھی جو جرمن شہر ڈریسڈن میں اسلام مخالف اور غیر ملکیوں سے نفرت کے نعروں کے ساتھ سڑکوں پر آئے تھے جس میں  بہت جلد ہی ی تعدادہ ہزاروں  تک پہنچ  گئی  اور پھر رفتہ رفتہ پیگیڈا نامی یہ تنظیم مقبولیت کی سیڑھیاں چڑھتی چلی گئی۔



متعللقہ خبریں