حلب میں جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل سے رجوع کروں گا: آئی رالٹ

فرانس کے وزیر خارجہ  یاں مارک  آئی رالٹ   نے   کہا ہے کہ وہ  سلامتی کونسل  سے حلب میں جنگ بندی بحال کروانے  کی درخواست کریں گے

579135
حلب میں جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل سے رجوع کروں گا: آئی رالٹ

فرانس کے وزیر خارجہ  یاں مارک  آئی رالٹ   نے   کہا ہے کہ وہ  سلامتی کونسل  سے حلب میں جنگ بندی بحال کروانے  کی درخواست کریں گے۔

  فرانسیسی ایوان سے خطاب کے دوران  آئی رالٹ نے  کہا  کہ شامی اقتدار  روس اور ایران کی آشیر باد سے    اپنی  عوام کے خلاف جنگ میں مصروف ہے  جس پر خاموش رہنا  انسانیت  کے منافی ہوگا لہذا  میں  عالمی برادری سے مطالبہ کرتاہوں کہ وہ  حلب میں جنگ بندی کےلیے متفقہ فیصلہ کرے۔

 وزیر خارجہ نے کہا کہ حلب کی  اس وقت جو صورت حال  ہے اُس سے سن 1930     کی ہسپانوی خانہ جنگی  کا گماں  ہو رہا ہے  جسے روکنا ہمارا فرض ہے۔

 



متعللقہ خبریں