فرانس میں دہشت گردی کا خطرہ اپنے بلند ترین درجے پر

فرانسیسی عوام کو یہ حقیقت بتانا میرا فرض ہے کہ تازہ حملے ہوں گے اور ان  کا نشانہ  معصوم انسان ہوں گے۔ مانوئل والز

569912
فرانس میں دہشت گردی کا خطرہ اپنے بلند ترین درجے پر

فرانس میں گذشتہ ہفتے گیس سیلنڈروں والی گاڑی پر قبضہ کرنے کے واقعے سے متعلق 3 عورتوں کی حراست کے بعد ملک میں دہشتگردی کا خطرہ دوبارہ ایجنڈے پر آ گیا ہے۔

فرانس کے وزیر اعظم مانوئل والز نے ایک ریڈیو چینل کے لئے انٹرویو میں کہا ہے کہ فرانس میں دہشت گردی کا خطرہ اپنے بلند ترین درجے پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے میں کم از کم دو حملوں کا سدباب کیا گیا۔

والز نے کہا کہ ملک میں ایک ہزار 350 افراد دہشتگردی کی تحقیق کے لئے زیر حراست ہیں293 افراد پر دہشت گرد تنظیم کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہونے کا شبہ ہے۔

مانوئل والز نے کہا کہ 15 ہزار افراد  کو فرانسیسی پولیس اور خفیہ ایجنسیاں تعاقب میں لئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرانسیسی عوام کو یہ حقیقت بتانا میرا فرض ہے کہ تازہ حملے ہوں گے اور ان  کا نشانہ  معصوم انسان ہوں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال شارلی ایبڈو کے دفتر پر حملے کے بعد سے دہشت گردی کا الارم بلند ترین درجے پر ہے۔

پیرس میں 130 افراد کی اور نیس میں 85 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملوں  کے بعد ملک بھر میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا تھا۔

گذشتہ ہفتے حراست میں لی جانے والی 3 عورتوں پر الزام ہے کہ وہ پیرس میں نوٹرڈیم کتھیڈرل کے جوار میں بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ  حملے کا پروگرام بنا رہی تھیں۔



متعللقہ خبریں