بیلجیم میں ترک شہدا کی یاد میں تقریب کا اہتمام
صدر رجب طیب ایردوان کے لیے تحریر کردہ نغموں کو بھی صدا بند کیے جانے والے پروگرام میں بغاوت کی شب کے مناظر پر مبنی ایک سینے ویژن شو بھی پیش کیا گیا
![بیلجیم میں ترک شہدا کی یاد میں تقریب کا اہتمام](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/04f4/de22/c8a5/57d2536a0f7f9.jpg?time=1718725314)
دہشت گرد تنظیم فیتو کی 15 جولائی کو بغاوت کی کوشش کے دوران شہید ہونے والوں کی بیلجیم کے شہر بیرن گین میں یورپی ترک ڈیموکریٹس یونین کے زیر اہتمام منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے ساتھ یاد منائی گئی۔
صدر رجب طیب ایردوان کے لیے تحریر کردہ نغموں کو بھی صدا بند کیے جانے والے پروگرام میں بغاوت کی شب کے مناظر پر مبنی ایک سینے ویژن شو بھی پیش کیا گیا۔
اس پروگرام میں شریک جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے استنبول سے ممبر اسمبلی متین کولونک کا کہنا تھا کہ فیتو کے ارکان یورپی ملکوں کے وزارت ِخزانہ، محکمہ پولیس اور ذرائع ابلاغ میں سرایت کر چکے ہیں ۔
یورپی ملکوں کی جانب سے ترکی کو بغاوت کی کوشش کے حوالے سے مطلوبہ سطح کی حمایت نہ دیے جانے کا ذکر کرنے والے کولونک نے کہا کہ اس کے بجائے مذکورہ ملکوں نے فیتو کے مفرور ملزمین کو اپنی سرزمینوں پر بسیرا کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔
اس چیز کے ایک صحیح امر نہ ہونے کی جانب اشارہ کرنے والے کولونک نے بتایا کہ اس بنا پر ہم اپنے یورپی دوستوں سے کہتے ہیں کہ ان تمام دہشت گردوں کو ملک بدر کر دیں، فیتو کے اسکولوں کو بند کریں کیونکہ یہ آپ کے سر پر بلا بن کر اتریں گے۔ ترکی میں بغاوت کی کوشش سے سبق حاصل کریں ۔
متعللقہ خبریں
ہم مغرب کو بائی پاس کرنے والے کسی تجارتی میکانزم کو فروغ دیں گے، پوتن
روس اور شمالی کوریا پہلے کی طرح اب کثیر جہتی شراکت داری کو فعال طور پر فروغ دے رہے ہیں