یوکرین:مظاہرے کے بعد ٹی وی اسٹیشن کو آگ لگ گئی

یوکرین کے دارالحکومت  کیئف  میں  مظاہرین کے ایک گروپ  نے  انٹر ٹیلی ویژن چینل کے سامنے   مظاہرہ کیا جس کے بعد اچانک ہی عمارت میں آگ لگ گئی

565256
یوکرین:مظاہرے کے بعد ٹی وی اسٹیشن کو آگ لگ  گئی

یوکرین کے دارالحکومت  کیئف  میں  مظاہرین کے ایک گروپ  نے  انٹر ٹیلی ویژن چینل کے سامنے   مظاہرہ کیا جس کے بعد اچانک ہی عمارت میں آگ لگ گئی ۔

 گزشتہ شام پیش آنے والے اس واقعے   کے  بارے میں ٹی وی حکام کا کہنا ہے کہ مظاہرے کے دوران  بعض مسلح  افراد  عمارت میں گھس آئے اور انہوں نے  عمارت کو آگ لگا دی ۔

 فائر بریگیڈ کے عملے نے  اس آگ کو بجھانے کی کوشش کی  مگر ٹی وی اسٹوڈیو جل کر تباہ ہو گیا ۔

 گزشتہ دنوں  وزیر داخلہ آرسین آواکوف  نے  ملک کی خفیہ ایجنسی  کو    ایک  ٹی وی پروگرام کے دوران مخاطب کرتےہوئے کہا تھا کہ وہ  روسی شہری ایگور   شو وا لوف  کو  یوکرین سے بے دخل کرے۔

 انٹر ٹی وی  چینل سن 1996 سے ملک میں نشریات جاری رکھے ہوئے ہے ۔

 



متعللقہ خبریں