مرکل کی پارٹی کو صوبائی انتخابات میں زبردست شکست کا سامنا

جرمن چانسلر انگیلا مرکل کی کرسچن ڈیموکریٹک  پارٹی  کو صوبہ  میکلین برگ فورپومیرن  کے انتخابات میں زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے

565277
مرکل کی پارٹی کو صوبائی انتخابات میں زبردست شکست کا سامنا

جرمن چانسلر انگیلا مرکل کی کرسچن ڈیموکریٹک  پارٹی  کو صوبہ  میکلین برگ فورپومیرن  کے انتخابات میں زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

گزشتہ روز ہونے والی رائے دہی  کے نتائج سامنے آنے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ مہاجرین مخالف جماعت، اےایف ڈی نے سی ڈی یو سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔

 اے ایف ڈی نے 20٫8 فیصد جبکہ سی ڈی یو  نے 19 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

 اس  مشرقی صوبے  میں سوشل ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل رہی اور اس نے 30٫6 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

 امید ہے کہ  اب  سی ڈی یو اور ایس پی ڈی مل کر حکومت بنا سکتے ہیں تاہم اے ایف ڈی کی شاندار کارکردگی نے ایک بار پھر جرمنی میں مرکل کی مہاجرین دوست پالیسیوں کے خلاف بڑھتے جذبات کی عکاسی کی ہے۔



متعللقہ خبریں