فرانس،چینیوں کا نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ
فرانس کے دارلحکومت پیرس میں مقیم ایک چینی گروہ نے نسل پرستی اور غیر ملکی دشمنی کے خلاف پیدل مارچ کیا
فرانس کے دارلحکومت پیرس میں مقیم ایک چینی گروہ نے نسل پرستی اور غیر ملکی دشمنی کے خلاف پیدل مارچ کیا ۔
پیرس کے مشہور avenue de la republique میں جمع ہونے والے چینیوں نے گزشتہ مہینے ایک لوکل ٹرین میں ایک 49 سالہ چینی باشندے کو ہلاک کیے جانے کے بعد ملک میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی اور غیر ملکی دشمنی کے خلاف احتجاج کیا ۔
مظاہرین نے" تحفظ ہر کسی کا حق" کے زیر عنوان پین کارڈز اُٹھائے چینیوں نے سفید رنگ کی ٹی شرٹس زیب تن کر رکھی تھیں جنہوں نے نسل پرستی کے خلاف نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ مہینے ایک لوکل ٹرین میں 49 سال چینی باشندہ زانگ چاولن نامعلوم افراد کی طرف سے ہلاک کر دیا گیا تھا۔
متعللقہ خبریں
جنوبی فرانس میں ایک قصبے میں آگ لگنے سے 600 ہیکڑ کا علاقہ تباہ
آگ بجھانے کے لیے 430 فائر فائٹرز، 3 طیارے، 2 ہیلی کاپٹر اور 137 گاڑیاں جائے وقوعہ پر بھیجی گئی ہیں