اٹلی:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 278 ہو گئی

اٹلی میں  گزشتہ بدھ کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 278 افراد کی ہلاکت اور 400 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے

560207
اٹلی:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 278 ہو گئی

اٹلی میں  گزشتہ بدھ کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 278 افراد کی ہلاکت اور 400 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

حکام کے مطابق پانچ ہزار امدادی کارکنان ملبے میں دبے لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

جمعرات کو 4.3 شدت کے ایک زلزلے کے بعد امدادی کارکنوں کو پہلے سے متاثرہ عمارتوں سے لاپتہ افراد کی تلاش کے کام کو روکنا پڑا۔

اٹلی کے وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے اور اس بات کا خدشہ ہے کہ یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

زلزلے سے بڑی تعداد میں عمارتیں منہدم ہو گئیں اور لرزش  اراضی  کی وجہ سے سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔



متعللقہ خبریں