مقدونیہ میں ترک حکومت کے حق میں مظاہرے،ہنگری میں گولن تحریک کےمراکز کی نگرانی

مقدونیہ کے شہر  رادووس میں  ترک سماجی تنظیموں نے ایک مظاہرہ کیا جس میں ترک سفارت خانے کے عملے سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی جبکہ ہنگری میں گول تحریک کے مراکز کی نگرانی شروع کر دی ہے

546235
مقدونیہ میں ترک حکومت کے حق میں مظاہرے،ہنگری میں گولن تحریک کےمراکز کی نگرانی

مقدونیہ کے شہر  رادووس میں  ترک سماجی تنظیموں نے ایک مظاہرہ کیا جس میں ترک سفارت خانے کے عملے سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔

اس مظاہرے کا مقصد، صدر رجب طیب ایردوان سے یک جہتی  کا اظہار کرتےہوئے ترکی میں  قومی عزم  کی  تائید اور باغی قوتوں کی سرکوبی  کےلیے  حوصلہ افزائی کرنا تھا ۔

 دوسری جانب ،ہنگری کی وزارت  خارجہ  و بیرونی تجارت  نے  بتایا ہےکہ  اُس نے ملک میں  فتح اللہ گولن  کے موجود اداروں کی  نگرانی شروع کر دی ہے۔

 یاد رہے کہ  حکومت ہنگری نے ترکی میں بغاوت کی کوشش کی مذمت کرتےہوئے ترک حکومت اور عوام سے   یک جہتی  کا بھی اظہار کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں