ترکی سے مذاکرات ختم کرنا ہماری غلطی ہوگی:ینکر

یورپی کمیشن کے  صدر یان کلاڈ ینکر نے  کہا ہے کہ    اگر ترکی کو یونین میں  رکنیت نہ ملی تو  یہ ہماری  غلط  کارجہ پالیسیوں کا نتیجہ ہوگا

545430
ترکی سے مذاکرات ختم کرنا ہماری غلطی ہوگی:ینکر

یورپی کمیشن کے  صدر یان کلاڈ ینکر نے  کہا ہے کہ    اگر ترکی کو یونین میں  رکنیت نہ ملی تو  یہ ہماری  غلط  کارجہ پالیسیوں کا نتیجہ ہوگا۔

 ینکر نے یہ بات  جرمنی کے ٹی وی چینل ARD  پر کیا  اور کہا کہ آسٹریا کے  وزیر اعظم نے   ترکی  سے مذاکراتی عمل روکنے کی جو بات کہی ہے  میں اُس سے اتفاق نہیں رکھتا ۔

  ان کا کہنا تھا کہ  فی الوقت  ترکی کا یونین میں شامل ہونا مشکل ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ مذاکراتی عمل  روک دیں  اس کےلیے ہمیں  یونین  کے تمام  رکن ممالک کی حمایت  درکار ہوگی  اور مجھے نہیں لگتا کہ یونین کی اکثریت  اس  تجویز کی تایئد کرے گی ۔

 البتہ  ینکر  نے  کہا کہ  15 جولائی کے بعد   ترکی میں  سزائے موت   کا قانون اگر بحال ہوگیا تو یونین  مذاکرات کو ختم کر سکتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں