یورپ میں امن و استحکام روس کے خلاف کھڑا ہوتے ہوئے نہیںبلکہ ساتھ کھرا ہونے سے قائم ہوگا: مرکل

جرمن پارلیمان میں خطاب کرتے ہوئے میرکل کا کہنا تھا کہ اگر الفاظ اور اعمال کے ذریعے سرحدوں اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی کی جائے تو یقیناﹰ اعتماد ٹوٹتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یوکرائن میں روسی اقدامات سے دو طرفہ اعتماد میں کمی پیدا ہوئی ہے

525286
یورپ میں امن و استحکام روس کے خلاف کھڑا ہوتے ہوئے نہیںبلکہ ساتھ کھرا ہونے سے قائم ہوگا: مرکل

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ وارسا میں  نیٹو سربراہی اجلاس  اس موقع پر منعقد ہو رہا ہے جب   یورپ کی سیکورٹی میں تبدیلیاں پیدا ہو رہی ہیں۔

انہوں نے وفاقی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ یوکرائن میں روسی اقدامات سے دو طرفہ اعتماد میں کمی پیدا ہوئی ہے۔

 جرمن پارلیمان میں خطاب کرتے ہوئے میرکل کا کہنا تھا کہ اگر الفاظ اور اعمال کے ذریعے سرحدوں اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی کی جائے تو یقیناﹰ اعتماد ٹوٹتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیٹو کا سربراہی اجلاس ایک ایسے وقت میں ہونے جا رہا ہے جب یورپ کی سکیورٹی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

انہوں نے  روس اور نیٹو کے مذاکرات جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا مذاکرات سے بہت سے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپ میں استحکام  روس کے خلاف کھڑا ہوتے ہوئے نہیں بلکہ اس کے ساتھ  کھڑے ہوتے ہوئے قائم ہوسکتا ہے۔



متعللقہ خبریں