برطانوی فوج کو عراق جنگ میں جھونکنے کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں: سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر

سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عراق کے حوالے سے انٹیلی جنس رپورٹ غلط تھی جس پر اتنا افسوس اور معذرت خواہ ہوں جتنا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

525321
برطانوی فوج کو عراق جنگ میں جھونکنے کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں:  سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر

برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر نے برطانوی فوجیوں کو عراق جنگ میں جھونکنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عراق کے حوالے سے انٹیلی جنس رپورٹ غلط تھی جس پر اتنا افسوس اور معذرت خواہ ہوں جتنا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

 ان کا کہنا تھا کہ عراق کے سابق صدر صدام حسین کے خلاف فوجی کارروائی کے فیصلے کی تمام تر ذمہ داری قبول کرتا ہوں تاہم فیصلہ اچھی نیت سے کیا تھا کیونکہ اس وقت ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

ٹونی بلیئر نے کہا کہ امریکا کی سرپرستی میں بننے والے 40 ملکی اتحاد نے عراق جنگ کے حوالے سے جو پالیسی اختیار کی اس کے بجائے دوسرا جنگی طریقہ اختیار کیا گیا جس کی وجہ سے وہ قوم جسے ہم صدام حسین کے عذاب سے بچانا چاہتے تھے وہ فرقہ ورانہ دہشت گردی کا نشانہ بن گئی۔

واضح رہے کہ عراق جنگ میں برطانوی فوجیوں کی شمولیت کے فیصلے کے حوالے سے بننے والے انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ میں جنگ میں شمولیت کے ٹونی بلیئر کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراق سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری ثابت نہ ہو سکی۔

                           



متعللقہ خبریں