فرانس: ہڑتال میں پائلٹ بھِی شامل، پروازیں منسوخ ہونے کا خدشہ
فرانس میں محنت کشوں کے قانون میں ترمیم کے باعث کی جانے والی ہڑتال میں ایئر فرانس کے پائلٹس بھی شامل ہو گئے ہیں
![فرانس: ہڑتال میں پائلٹ بھِی شامل، پروازیں منسوخ ہونے کا خدشہ](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/2d97/3db8/c5f3/57510d80132f1.jpg?time=1718393557)
فرانس میں محنت کشوں کے قانون میں ترمیم کے باعث کی جانے والی ہڑتال میں ایئر فرانس کے پائلٹس بھی شامل ہو گئے ہیں۔
پائلٹوں کی یونینوں نے بتایا ہے کہ وہ 11 تا 14 جون کے درمیان اس ہڑتال میں حصہ لیں گے۔
امکان ہے کہ اس ہڑتال کی وجہ سے فرانس میں یورپی فٹ بال کے مقابلوں کےلیے آنے والے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ریلوے ملازمین نے جو ہڑتال 31 مئی سے شروع کی تھی اس میں بھی توسیع کی خبریں مل رہی ہیں۔
دوسری جانب جوہری تنصیبات کے ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے مغربی فرانس میں تقریباً سو لاکھ گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔
محنت کشوں کے بارے میں قانون میں ترمیم اور اس کی منظوری کے بعد دو ہفتوں سے فرانس میں کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور مزدور یونینیں حکومت سے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
یہ قرارداد 8 جون کو سینیٹ میں پیش کی جائے گی ۔
متعللقہ خبریں
![جنوبی فرانس میں ایک قصبے میں آگ لگنے سے 600 ہیکڑ کا علاقہ تباہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/73d4/ae32/c432/6669404ae566a.jpg?time=1718393557)
جنوبی فرانس میں ایک قصبے میں آگ لگنے سے 600 ہیکڑ کا علاقہ تباہ
آگ بجھانے کے لیے 430 فائر فائٹرز، 3 طیارے، 2 ہیلی کاپٹر اور 137 گاڑیاں جائے وقوعہ پر بھیجی گئی ہیں