جرمنی  میں شدید بارشیں، تین افراد ہلاک متعدد زخمی

جرمنی  میں شدید بارشوں کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ملک کو کئی میلین یورو کا مالی نقصان ہوا ہے ۔

500252
جرمنی  میں شدید بارشیں، تین افراد ہلاک متعدد زخمی

جرمنی  میں شدید بارشوں کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ملک کو کئی میلین یورو کا مالی نقصان ہوا ہے ۔

صوبہ ورٹم برگ اور بویریا میں اتوار کے روز سے جاری  بارشوں کے بعد متعدد مکانات اور کاروباری مراکز  زیر آب آ گئے ۔بارشوں سے سب سے زیادہ نقصان شمالی علاقے برون بخش کو پہنچا ہے ۔ سیلاب سے شاہراہیں مکمل طور پر بند ہو گئی ہیں، دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں اور گاڑیاں میں پانی بھر گیا ہے ۔

صوبہ بویریا میں بھی شدید بارشوں  کے بعد آنے والے سیلاب سے سخت مالی نقصان ہوا ہے ۔ انسباش علاقہ بارشوں سے سخت متاثر ہوا ہے ۔اکثر مکانات زیر آب آگئے ہیں اورعلاقے کے تمام اسکولوں میں چھٹیاں کر دی گئی ہیں ۔

متعللقہ خبریں