یونان: ایدومینی کا مہاجر کیمپ بند،پناہ گزینوں کی دیگر کیمپوں میں منتقلی

مقدونیہ اور یونان کی سرحد پر واقع ایدومینی مہاجر کیمپ اب مکمل طور پر خالی کرواتے ہوئے پناہ گزینوں کو دیگر کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے

498595
یونان: ایدومینی کا  مہاجر کیمپ بند،پناہ گزینوں کی دیگر کیمپوں میں منتقلی

مقدونیہ اور یونان کی سرحد پر واقع ایدومینی مہاجر کیمپ اب مکمل طور پر خالی کروا لیا گیا ہے۔

  یونانی حکومت نے اس سلسلے میں میڈیا میں  نمایاں بعض خبروں کی تصدیق کر دی ہے اور پولیس کی کارروائی کو مثالی قرار دیا ہے۔

 شہریوں کے تحفظ کے ذمہ دار وزیر نیکوس توسکاس نے کہا ہے  کہ کیمپ کو خالی کروانے کی کارروائی کے دوران طاقت استعمال نہیں کی گئی۔

 باور رہے کہ  ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو انخلا کی اس کارروائی کے ایک روز بعد آج اس کیمپ میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔

گزشتہ چند روز کے دوران ہزاروں  مہاجرین کو دیگر کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں