داعش سے وابستگی ثابت ہوئی تو شہریت چھوڑنا پڑے گی: ہالینڈ

نڈ  نے فیصلہ کیا ہے کہ داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں  میں ملوث ہونے  والے  دوہری شہریت  کے حامل افرادکی ولندیزی شہریت   عدالتی کاروائی کے بغیر ختم   کی جا سکے گی

497402
داعش سے  وابستگی ثابت ہوئی تو شہریت چھوڑنا پڑے گی: ہالینڈ

ہالینڈ  نے فیصلہ کیا ہے کہ داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں  میں ملوث ہونے  والے  دوہری شہریت  کے حامل افرادکی ولندیزی شہریت   عدالتی کاروائی کے بغیر ختم   کی جا سکے گی ۔

یہ قرار دادا   وزارت انصاف اور قومی سلامتی  نے   پیش کی   جسے  ولندیزی  پارلیمان میں بھاری اکثریت سے قبول کرلیا گیا ۔

 اس نئے قانون کی رو سے  داعش اور اس سے مشابہہ تنظیمون  میں شامل دوہری شہریت کے حامل   افراد کی   ولندیزی شہریت  فی الفور ختم  کی جا سکے گی  اور اُن کا شینگین  زون میں  داخلہ بھی ممنوع قرار دیا جا سکے گا۔

 واضح رہے کہ  مشرق وسطی میں اس وقت ہالینڈ کے  شہریوں کی تعداد 230 ہے  جن پر شبہ ہے کہ وہ داعش میں شامل ہو گئے ہیں جن میں سے 42 ہلاک اور 40 کے لگ بھگ وطن  واپس لوٹ آئے ہیں۔



متعللقہ خبریں