اٹلی اور آسٹریا کی برینیرو سرحدی چوکی پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ

اٹلی اور آسٹریا کے درمیان مہاجرین ک کے داخلے کی وجہ سے تنازعے کا سبب بننے والی برینیرو سرحدی چوکی پرریلوے لائن کے قریب  مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے ۔

487006

مظاہرین نے پولیس پر پتھر ،بوتلیں اور ساؤنڈ بم پھینکےجس کے جواب میں پولیس نے ان پر آنسو گیس پھینکی۔ اس جھڑپ میں پولیس کے 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور پولیس کی ایک گاڑی کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے ۔پولیس نے 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔مظاہرے کی وجہ سے لوئررنٹ ایکسپریس اسٹیشن کے قریب نہ پہنچ سکی ۔آسٹریا کیطرف سے مہاجرین کے داخلے کی روک تھا م کے لیے حفاظتی تدابیر کو بڑھانے  اور کسٹم چوکی پر دیوار تعمیر کرنے کے ارادے پر اٹلی نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے ۔  یورپی یونین کمیشن  کے سربراہ جنکر نے کہا ہے کہ آسٹریا کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنا یورپ کے لیے سیاسی خطرہ تشکیل دے سکتا ہے ۔

متعللقہ خبریں