ملک میں بسی مسلم اکثریت دستور جرمنی کا احترام کرتی ہے: مرکل

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے ملک کی ایک سیاسی جماعت AFD کی طرف سے دین اسلام کو خلاف آئین قرار دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہےاور کہا ہے کہ مسلم اکثریت ملکی دستور کا مکمل احترام کرتی ہے

473883
ملک میں بسی  مسلم اکثریت دستور جرمنی کا احترام کرتی ہے: مرکل

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے ملک کی ایک سیاسی جماعت AFD کی طرف سے دین اسلام کو خلاف آئین قرار دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

مرکل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جرمنی میں مذہبی آزادی کو آئینی تحفظ حاصل ہے جس کا اطلاق مسلمانوں پر بھی ہوتا ہے۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ ملک میں بسی مسلم اکثریت ملکی دستور کا مکمل احترام کرتی ہے اور اگر ایسا نہیں ہوتا تو خفیہ ایجنسیاں اور دیگر حفاظتی ادارے اس کی چھان بین ضرور کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ AFD پارٹی کے رہنماوں BEATRİX VON STROCH اور ALEXANDER GAULAND نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ جرمن آئین میں اسلامی نظریات کی کوئی گنجائش نہیں ہے لہذا عوامی مقامات پر جو بھی اسلامی عبارتیں یا علامات موجود ہیں انہیں ہٹا دیا جائے ۔



متعللقہ خبریں