روسی حکومت نے کریمیائی پارلیمان کی سرگرمیاں روک دیں

روسی نیوز ایجنسی تاس کے مطابق ان سرگرمیوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کریمیا کی اٹارنی جنرل نتالیہ پوک لونس کایا کی طرف سے کیا گیا ہے جنہوں نے اس کے جواز میں کہا ہے کہ عدالتی کاروائی مکمل ہونے تک پارلیمانی سرگرمیاں معطل رہیں گی

470674
روسی حکومت نے کریمیائی پارلیمان کی سرگرمیاں روک دیں

روسی حکومت نے کریمیائی تاتاروں کی پارلیمانی سرگرمیاں معطل کر دیں ۔

روسی نیوز ایجنسی تاس کے مطابق ان سرگرمیوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کریمیا کی اٹارنی جنرل نتالیہ پوک لونس کایا کی طرف سے کیا گیا ہے جنہوں نے اس کے جواز میں کہا ہے کہ عدالتی کاروائی مکمل ہونے تک پارلیمانی سرگرمیاں معطل رہیں گی ۔

اٹارنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ روسی قوانین کے احترام کی پامالی کے پیش نظر کیا ہے ۔

سابقہ قائد ایوان عبدالجمیل کریم اولو نے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کی کریمیائی تاتاروں کے خلاف لاگو ان پالیسیوں نے سویت یونین کی یاد دلادی ہے ۔ہمارا خیال تھا کہ سویت یونین کا شیرازہ بکھرنے کے بعد روسیوں کو عقل آ گئی ہوگی مگر افسوس کہ ایسا نہیں ہوا اور روسی حکومت اپنی آمرانہ پالیسیاں ہم پر تھوپنے کا سلسلہ جاری رکھےہوئے ہے جس کے خلاف آواز بلند کرنا ہمارا فرض ہے۔


متعللقہ خبریں