روسی جنگی طیارے کی جانب سے ایسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی

ایسٹونیا کے کی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ روس کے این 26 قسم کے جنگی طیارے نے فن لینڈ گلف میں وینڈلو جزیرے کے قریب ایسوٹنیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے

460512
روسی جنگی طیارے کی جانب سے ایسٹونیا  کی فضائی حدود کی خلاف ورزی

اسیٹونیا کی وزارتِ خارجہ نے ایک روسی جنگی طیارے کی جانب سے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر احتجاجی مراسلہ روانہ کیا ہے۔

ایسٹونیا کے کی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ روس کے این 26 قسم کے جنگی طیارے نے فن لینڈ گلف میں وینڈلو جزیرے کے قریب ایسوٹنیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی فضائی حدود کے اندر پرواز کرنے والے طیاروں نے ایسٹونیا کی فضائی حدود کے اندر پروازیں کی ہیں ۔

اس صورتِ حال پر ایسٹونیا کی وزارتِ خارجہ نے تالین میں روس کے سفارت خانے نمائندئے کو طلب کرتے ہوئے احتجاجی مرسلہ دیتے ہوءے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں