برسلز ہوائی اڈے پردھماکے،متعدد ہلاک وزخمی

بیلجئم کےدارالحکومت برسلز کے ہوائی اڈے پر یکے بعد دیگرے دوبم دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہاہے

455622
برسلز ہوائی اڈے پردھماکے،متعدد ہلاک وزخمی

بیلجئم کےدارالحکومت برسلز کے ہوائی اڈے پر یکے بعد دیگرے دوبم دھماکوں کے نتیجے میں متعدد ہلاک اورزخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہاہے جبکہ ایئرپورٹ پر پروازیں معطل کرکے ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

خبر کے مطابق یہ دھماکے امریکی ایئر لائنز کے ٹکٹ کاونٹر کے قریب ہوئے ہیں جس کے بعد ہوائی اڈے سے دھویں کے بادل بھی اٹھتے دکھائی دیتے رہے اور بھگڈر مچ گئی

۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے ہوائی اڈے کے ڈیپارچر لاؤنج میں ہوئے ہیں جس کے بعد تمام مسافروں اور ایئرپورٹ کے عملے کو عمارت سے باہر نکال دیا گیا ہے اس کے علاوہ ایئر پورٹ میں مسافروں کی بھی تلاشی لی جا رہی ہےجبکہ متعدد افراد عمارت کے اندر پھنسے ہوئے ہیں

۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ برسلز ایئرپورٹ پرحملہ پیرس دھماکے کے مشتبہ ملزم صالح عبدالسلام کی گرفتاری کے چار روز بعدکیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق بیلجیم کے وزیر داخلہ نے پیرس حملے کے مشتبہ ملزم 26 سالہ صالح عبدالسلام کی گرفتاری کے بعد ملک میں انتقامی حملوں کے امکانات ظاہر کیے تھے۔



متعللقہ خبریں