فرانس میں مسلمانوں کی ایک مسجد پر حملہ

فرانس کے شہر بیچ میں ترک انجمن کے زیر اہتمام کام کرنے والی وطن نامی مسجد پر حملہ کیے جانے کی اطلاع ملی ہے۔30 سالہ حملہ آور نے ہفتے کے روز مسجد کو نشانہ بنایا اور مسجد کو شدید نقصان پہنچایا ۔

432838
فرانس میں مسلمانوں کی ایک مسجد پر حملہ

فرانس کے شہر بیچ میں ترک انجمن کے زیر اہتمام کام کرنے والی وطن نامی مسجد پر حملہ کیے جانے کی اطلاع ملی ہے۔

30 سالہ حملہ آور نے ہفتے کے روز مسجد کو نشانہ بنایا اور مسجد کو شدید نقصان پہنچایا ۔

حفاطتی کیمروں کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنانے والے حملہ آور کو بعد میں انجمن کے منتظمین میں سے سردار الک سوئے نے پولیس کے حوالے کردیا۔

حملہ آور نے مسجد میں بے ہودہ لٹریچر چھوڑنے کے علاوہ بڑی تعداد میں عریاں تصاویر بھی مسجد میں بکھیر دیں۔

مسجد کے منتظمین میں سے سردار الک سوئے نے کہا کہ اس مسجد کو سن 2010 میں تعمیر کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں