دنیا نئی جنگوں کے لئے تیّار رہے: ایردوان

اگر صیہونی استعماریت اسی طرح جاری رہی تو میں کوئی لگی لپٹی رکھے بغیر بتائے دیتا ہوں کہ دنیا نئی جنگوں کی منتظر دِکھائی دے رہی ہے: صدر رجب طیب ایردوان

2143118
دنیا نئی جنگوں کے لئے تیّار رہے: ایردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ہمارے فلسطینی بھائی بہن 76 سال سے صرف ایک ہی خواب دیکھ رہے ہیں اور وہ  خواب ایک دن اپنے گھروں اور اپنے وطن کی طرف واپس لوٹنے کا خواب ہے۔ اس حوالے سے ہم پر کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں"۔

صدر ایردوان نے کل شام منعقدہ "7 ویں بین الاقوامی بھلائی ایوارڈ " تقریب سے خطاب کیا۔

زیاد تر غزّہ پر اسرائیلی حملوں کے موضوع پر مبنی خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ "اسرائیل کے قیام سے اب تک کے عرصے یعنی  76 سالوں سے ہمارے فلسطینی بھائی بہن اپنے وطن اور اپنے گھروں کو واپس لوٹنے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ ہم پر ان فلسطینی بہن بھائیوں کی کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ ہم ان کی طرف سے لا پرواہی نہیں برت سکتے انہیں نظر انداز نہیں کر سکتے "۔

جب تک مغرب، تمام تر دھونس دھاندلی اور تمام تر لاابالی پن کے باوجود، اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کی حمایت کرتا رہے گا تب تک فلسطین میں جاری قتل عام پر قابو پانا ناممکن رہے گا"۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "اطراف میں کھڑے کنکریٹ محاصرے کی وجہ سے غزّہ پہلے ہی ایک کھُلے جیل میں  تبدیل ہو چکا تھا اور اب حالیہ 229 دن میں اس کھُلے جیل کو بچوں کے قبرستان میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ کوئی بھی ہماری عقل و فہم کے ساتھ ٹھٹھول نہ کرے۔ غزّہ میں خون کی ندیاں بہانے  میں جتنا ہاتھ  قابضوں کا ہے اتنا ہی انہیں لاجسٹک اور عسکری امداد فراہم کرنے والوں کا بھی ہے"۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "اگر صیہونی استعماریت اسی طرح جاری رہی تو میں کوئی لگی لپٹی رکھے بغیر بتائے دیتا ہوں کہ دنیا کو نئی جنگوں کے لئے تیّار رہنا چاہیے"۔



متعللقہ خبریں