ترکیہ: PKK کے دہشت گرد نے گرفتاری پیش کر دی
علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے ایک دہشت گرد نے باش قلعے کی سرحدی چوکی میں سکیورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کر دی ہے: ترکیہ وزارت دفاع
2189603
علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے مفرور دہشت گرد نے ترک سکیورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کر دی ہے۔
ترکیہ وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "جرّی ترک مسلح افواج، دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف آپریشن، پوری قوّت اور رفتار کے ساتھ، جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اس دوران دہشت گرد تنظیم کے داخلی انتشار میں بھی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ PKK کے ایک دہشت گرد نے ضلع وان کی تحصیل باش قلعے کی سرحدی چوکی میں سکیورٹی فورسز کو گرفتاری پیش کر دی ہے"۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ اور سربیا کے درمیان تعلقات میں دن بدن مضبوطی آ رہی ہے، صدر ایردوان
سربیا میں ترک فرموں کی جانب سے روز گار پیدا کرنے والی سرمایہ کاری میں ہر گزرتے دن اضافہ ہو رہا ہے
صدر رجب طیب اردوان، سربیا کے سرکاری دورے پر
سربیا کے صدارتی محل میں صدر سرب صدر الیگزینڈر ووجچ نے صدر ایردوان کا سرکاری تقریب سے استقبال کیا