ٹی آر ٹی کی صیہونی آبادکاروں کی فلسطینیوں کے خلاف سفاکانہ کارروائیاں پر ڈیکومنٹری
ترکیہ ریڈیو ٹیلی ویژن کی ریسرچ ٹیم نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اسرائیل کی داخلی پالیسیوں اور ظلم کا پردہ چاک کر دیا
ٹی آرٹی ورلڈ ریسرچ ٹیم کی طرف سے 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی غزہ نسل کشی کے دو ماہ بعد مغربی کنارے میں ایک کٹھن عمل سے گزر تے ہوئے بنیاد پرست اسرائیلی گروہوں میں سرایت کرتے ہوئے عکس بندی کردہ دستاویزی فلم نے عالمی رائے عامہ وسیع پیمانے کی بازگشت پیدا کی ہے۔
فلسطینیوں کی زمینوں پر طرح قدم بہ قدم کس طرح قبضہ کیے جانے کا انکشاف کرنے والی اس ڈیکومنٹری میں گاہے بگاہے اسرائیلی میڈیا میں بھی تنقید کا نشانہ بنائے گئے "ہل ٹاپ" نامی انتہا پسند گروہوں کی قائم کردہ فوجی چوکیوں کے اندرونی مناظر کو بھی جگہ دی گئی ہے۔
دستاویزی فلم ، اقوام متحدہ اور عالمی معاشرے کے ایک بڑے حصے کی طرف سے غیرقانونی قرار دیے گئے یہودی قابض گروہوں کی مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف سفاکانہ کارروائیوں ، گواہوں اور مجرموں کے انٹرویوز پر مشتمل سنسنی خیز مناظر کو بیان کرتی ہے۔
اس سنسنی خیز دستاویزی فلم کو دیکھنے کے لیے ہمارے یو ٹیوب چینل کا وزٹ کیجیے۔
https://www.youtube.com/watch?v=3-mwolDTjuQ