یونان کے وزیراعظم میتچو تاکیس آج ترکیہ کے سرکاری دورے پر تشریف لا رہے ہیں

صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت کے جواب میں کیے جانے والے اس دورے کے دوران  معیشت، نقل و حمل، سائنس، ٹیکنالوجی، زراعت، سیاحت، صحت اور دوطرفہ تعلقات جیسے شعبوں میں تعاون کو جاری رکھنے جیسے  موضوعات  پر غور کیا جائے گا

2138605
یونان کے وزیراعظم میتچو تاکیس آج ترکیہ کے سرکاری دورے پر تشریف لا رہے ہیں

یونان کے وزیر اعظم کاریاکوس  میتچوتاکیس  سرکاری دورے پر دارالحکومت انقرہ تشریف لا رہے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان کی دعوت کے جواب میں کیے جانے والے اس دورے کے دوران  معیشت، نقل و حمل، سائنس، ٹیکنالوجی، زراعت، سیاحت، صحت اور دوطرفہ تعلقات جیسے شعبوں میں تعاون کو جاری رکھنے جیسے  موضوعات  پر غور کیا جائے گا۔

مذاکرات  کے دوران، رہوڈز، کوس اورسیلانیک مغربی تھریس ترک اقلیت اور ترک ہم وطنوں سے متعلق امور کو ایجنڈے میں لایا جائے گا، اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ اور غیر قانونی نقل مکانی اور اس شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس دورے کے دائرہ کار میں  علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت، خاص طور پر اسرائیل-فلسطین کے مسئلے پر ترکیہ کے خیالات یونانی فریق تک پہنچائے جائیں گے۔

اپنے دورے سے قبل Eleftheros Tipos اخبار کو دیے گئے ایک بیان میں یونانی وزیر اعظم نے کہا کہ صدر ایردوان کے ساتھ ان کی ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی طور پر فائدہ مند میل جول کے عمل کے تسلسل کو یقینی بنانا  ہے۔

7 دسمبر کو یونان میں منعقدہ اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے موقع پر صدر ایردوان کے دورہ یونان سے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہواتھا۔



متعللقہ خبریں