ترکیہ کی طرف سے آئرلینڈ، اسپین اور ناروے کی حکومتوں کو مبارکباد

میں، فلسطین کو تسلیم کرنے کے لئے اٹھائے گئے منصفانہ اور جراتمندانہ اقدامات کی وجہ سے، آئرلینڈ، اسپین اور ناروے کی حکومتوں کو تہہ دِل  سے مبارکباد پیش کرتا ہوں: نعمان قورتلمش

2143183
ترکیہ کی طرف سے آئرلینڈ، اسپین اور ناروے کی حکومتوں کو مبارکباد

ترکیہ قومی اسمبلی کے اسپیکر نعمان قورتلمش نے فلسطین کو سرکاری سطح پر تسلیم کرنے کے لئے اٹھائے گئے جراتمندانہ اقدامات کی وجہ سے آئرلینڈ، اسپین اور ناروے کی حکومتوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "میں، فلسطین کو تسلیم کرنے کے لئے اٹھائے گئے منصفانہ اور جراتمندانہ اقدامات کی وجہ سے، آئرلینڈ، اسپین اور ناروے کی حکومتوں کو تہہ دِل  سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ جائز فیصلہ کرنے کے لئے ممالک اور ان کی حکومتوں کی حوصلہ افزائی کرنے والا عنصر ان ممالک کے عوام اور اجتماعی انسانی ضمیر ہے۔ بلاشبہ عالمی عوام اور اجتماعی انسانی ضمیر  نیتان یاہو اور اس کے جتھے کو شکست دے کر رہیں گے"۔

قورتلمش نے کہا ہے کہ "وہ دن دُور نہیں جب، بچے بوڑھے کا فرق کئے بغیر معصوم انسانوں کو قتل کرنے والے، یہ جنگی مجرم بین الاقوامی عدالتوں کے کٹہرے میں لا کر کیفرِ کردار کو پہنچائے جائیں گے۔ میں دنیا کے دیگر تمام ممالک  کو بھی، فلسطینی عوام اور حکومت کا ساتھ دینے اور اس قتل عام کو بند کروانے کے لئے، مزید کوششیں کرنے کی دعوت دیتا ہوں"۔



متعللقہ خبریں