دنیا کو فی الفور اسرائیلی بربریت کو روکنا لازم و ملزوم ہے، صدر ایردوان

نسل کش اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے بے دردی سے شہید کیے گئے ہمارے  38 ہزار بھائی بہنوں کے دردنے بحیثیت قوم اور امت ہمارے دلوں کو  پاش پاش کر کے رکھ دیا ہے

2153803
دنیا کو فی الفور اسرائیلی بربریت کو روکنا لازم و ملزوم ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دنیا  کو فوری طور پر اسرائیل کے قتل عام کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کرنی  چاہییں۔

ایردوان نے عید الاضحی کے موقع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنی سیاسی جماعت  جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کے  اعلی نمائندوں سے خطاب کیا۔

ایردوان نے  توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی ایک ایسے وقت میں منائی  جا رہی ہے جب مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانیت کے نام پر شرمناک قتل عام ہو رہا ہے، نسل کش اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے بے دردی سے شہید کیے گئے ہمارے  38 ہزار بھائی بہنوں کے دردنے بحیثیت قوم اور امت ہمارے دلوں کو  پاش پاش کر کے رکھ دیا ہے۔ ہم آزمائش کے دنوں سے گزر رہے ہیں جہاں نہ صرف ہمارے ایمان  بلکہ ہماری انسانیت کا بھی امتحان ہے۔ "غزہ میں ہونے والے قتل عام پر ردعمل ظاہر کرنا نہ صرف ہمارے بھائی چار کے احساسات  بلکہ انسانیت کا فرض بھی ہے۔"

صدر ایردوان نے کہا کہ "دنیا کو روزانہ ہونے والی اسرائیل کی خونریزی کے خلاف اقدام اٹھاتے ہوئے فوری طور پر اس قتل عام کو روکنا چاہیے۔  ہم ہر موقع پر کہتے چلے آئے ہیں کہ  اپنی سیاست کی عمر کو بڑھانے  کے لیے اپنے شہریوں سمیت پورے خطے کو  آگ میں دھکیلنے والی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی انتظامیہ کو روکنا  لازم و ملزوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے طور پر ہم  خطے میں مستقل امن قائم کرنے اور نسل کشی کے ذمہ داروں کا احتساب کرنے کے لیے تمام ذرائع کو متحرک کر رہے ہیں۔

صدر ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد کو مزید بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں