صدر ایردوان کے دورہ الجزائر کی الجزئر میں وسیع کوریج

الجزائر کی سرکاری ایجنسی اے پی ایس نے اس موضوع پر اپنی خبر میں صدر ایردوان کے دورے کی طرف توجہ مبذول کرائی اور عنوان "الجزائر-ترکیہ: تزویراتی تعاون کے لیے مخلص، سیاسی عزم" استعمال کیا

2067529
صدر ایردوان کے دورہ الجزائر کی الجزئر میں وسیع کوریج

صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ الجزائر کو الجزائر  کے  پریس میں وسیع کوریج ملی ہے ۔

الجزائر کی سرکاری ایجنسی اے پی ایس نے اس موضوع پر اپنی خبر میں صدر ایردوان کے دورے کی طرف توجہ مبذول کرائی اور عنوان "الجزائر-ترکیہ: تزویراتی تعاون کے لیے مخلص، سیاسی عزم" استعمال کیا۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ ایردوان کا کل الجزائر کا سرکاری دورہ اور صدر عبدالمصد تبون کے ساتھ ان کی ملاقاتوں نے الجزائر اور ترکیہ کے دوطرفہ تعاون کے لیے مخلصانہ سیاسی ارادے کی تصدیق کرنے کا موقع فراہم کیا، اور یہ کہ یہ دورہ "اعلی سطحی تعاون کونسل" کے دائرہ کار میں منعقد کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق  اعلی سطحی تعاون کونسل کو اعلیٰ   سطحی ت اسٹریٹجیک  کونسل تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

روزنامہ ال خبر  نے ایردوان کے دورے کو "تبون - ایردوان سربراہی اجلاس" قرار دیا۔ اس نے پہلے صفحہ پر مرکزی سرخی کو "الجزائر-انقرہ کے محور پر ایک نئی سانس" کے عنوان سے شائع کیا ہے۔

اخبار کی ذیلی سرخیوں میں یہ بات نوٹ کی گئی کہ الجزائر اور انقرہ کا محور معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں سے مضبوط ہوا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطہ کاری کا مرکز فلسطینی کاز ہے۔

 روزنامہ افریقہ نیوز  نے بھی صدر ایردوان کے دورے کو اپنے پہلے صفحے پر دو الگ الگ سرخیوں کے ساتھ شائع کیا ہے۔

ترکیہ  الجزائر کے مضبوط اور وسیع النظر تعلقات پر زور دینے والے ذیلی عنوان کے علاوہ، ایردوان  کی جانب سے الجزائر کی فلسطینی کاز پر اس کے موقف کی تعریف بھی ایک اور عنوان میں شامل تھی۔

ایس سیاسی اخبار نے بھی ایردوان اور تبون ملاقات کو اپنی مرکزی سرخی کے طور پر شائع کیا اور مسئلہ فلسطین پر دونوں رہنماؤں کے مشترکہ رویوں پر روشنی ڈالی۔

ملک میں فرانسیسی زبان میں شائع ہونے والے المودجاہد اخبار نے اپنے صفحہ اول پر "دونوں ممالک کے تعلقات میں تحرک اور ہم آہنگی" کی سرخی کے ساتھ  شائع کیا  ہے۔

اخبار  کی  رپورٹ  کے مطابق  ایردوان اور تبون نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کی دوسری میٹنگ کی صدارت کی ہے۔

صدر ایردوان کے دورے کو بصری میڈیا کے ساتھ ساتھ الجزائر میں بہت سی عربی-فرانسیسی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر بھی کوریج دی گئ ہے ۔



متعللقہ خبریں