الجزائر ترکیہ کا افریقہ کی جانب کھلنے والا ایک دروازہ ہے، وزیر مواصلات و انفرا سڑکچر

الجزائر کے فریقین کےساتھ بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری، سمندری ڈھانچے، ماہی گیری، ہوا بازی اور مواصلات کے حوالے سے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال

2041195
الجزائر ترکیہ کا افریقہ کی جانب کھلنے والا ایک دروازہ ہے، وزیر مواصلات و انفرا سڑکچر

وزیر ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عبدالقادراورال اولو کا کہنا ہےکہ الجزائر ترکیہ کے لیے افریقہ کا دروازہ ہے، جبکہ ترکیہ اس ملک کے لیے وسطی ایشیا کی جانب کھلنے والا دروازہ ہے۔

وزیر اورال اولو ، جنہوں نے 21 ستمبر کو الجزائر کا سرکاری دورہ کیا تھا، اپنے دو روزہ رابطوں کا جائزہ پیش کیا۔

ترک وزیر نے بتایا کہ ان کے دورے کی میزبانی الجزائر کے وزیربرائے تعمیرات عامہ، آبپاشی اور بنیادی سہولیات لہدر راہرو اوروزیر ٹرانسپورٹ یوسف شرفا نے کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نےماہی پروری اور سمندری خوراک کے وزیر احمد بدانی اور الجزائرکے ڈاک اور مواصلات کی وزیر کریم بی بی تِرکی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ ان کی ملاقاتیں بہت نتیجہ خیزتھیں، اورال اولو نے الجزائر میں ترک کمپنیوں کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے الجزائر کے فریقین کےساتھ بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری، سمندری ڈھانچے، ماہی گیری، ہوا بازی اور مواصلات کے حوالے سے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

انہوں نے توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ترکیہ درمیانی راہداری پر ہے جو بیجنگ سے شروع ہو کر لندن تک پھیلی ہوئی ہے،  جبکہ درمیانی راہداری پر سنجیدہ کام کے علاوہ  فاو بندرگاہ سے  ہابور اور اوواکھوئے تک پھیلی ہوئی ترقیاتی سڑک پر بھی کام شروع کیا جائیگا۔

افریقہ میں الجزائر کے محل وقوع کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اورال اولو  نے کہا، "یہ ترکیہ کے لیے افریقہ کی جانب کھلنے والا ایک دروازہ  ہے۔  اور الجزائر کے لیے ترکیہ مشرق وسطی کی جانب کھلنے والے دروازے کی حیثیت رکھتا ہے۔  لہذاہمیں اپنی سمندری تجارت کو مزید ترقی  و ترویج دینے کی بھی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ترک کمپنیاں الجزائر میں سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کار ہیں۔

 



متعللقہ خبریں