وزیر خارجہ حقان فیدان کی برطانوی سیکرٹری خارجہ جیمز کلیورلی سے ملاقات

وزیر خارجہ فیدان نے ان خیالات کا اظہار  دارالحکومت انقرہ میں وزارت میں ملاقات کے بعد برطانوی سیکرٹری خارجہ جیمز کلیورلی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کیا

2037228
وزیر خارجہ حقان فیدان کی  برطانوی سیکرٹری خارجہ جیمز کلیورلی سے ملاقات

وزیر خارجہ حقان فیدان  نے کہا کہ عراق، متحدہ عرب امارات ، ترکیہ اور قطر ، ترکیہ-عراق ترقیاتی روڈ پروجیکٹ پر گہرے مذاکرات کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ فیدان نے ان خیالات کا اظہار  دارالحکومت انقرہ میں وزارت میں ملاقات کے بعد برطانوی سیکرٹری خارجہ جیمز کلیورلی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ  ان کے ہم منصب نے ترکیہ اور برطانیہ  کے تعلقات کے بارے میں ایک جامع تبادلہ خیال کیا، فیدان نے کہا کہ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل، خاص طور پر قبرص کے مسئلے، یوکرین اور شام کی جنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ قبرص کے لیے ایک ضامن ملک کے طور پر ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ ہمیں متعلقہ مسائل اور جزیرے کی حالیہ پیش رفت کے بارے میں جامع جائزہ لینے کا موقع ملا۔ یوکرین جنگ بھِ مذاکرات کے  ایجنڈے میں شامل تھااور اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے  عالمی ذمہ داری کے شعور کے ساتھ اس معاہدے پر   دوبارہ عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔

فیدان نے سویڈن کی نیٹو کی رکنیت کے عمل سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ ان 2020 میڈرڈ سمٹ اور 2023 کے ولنیئس نیٹو سربراہی اجلاس میں کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی ہمارے اور برطانیہ کے لیے ایک ناگزیر پارٹنر کی حیثیت رکھتا ہے۔

بلیک سی گرین انیشیٹو کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے ترکیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئےانہوں نے کہا کہ  ترکیہ کے ساتھ برطانیہ کے تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔

برطانوی سیکرٹری خارجہ جیمز کلیورلی نے کہا کہ (ترکیہ) ہماری مشترکہ سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے ، اس کے علاوہ یہ  تعلقات یورپ ، خطے اور دنیا کے لیے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔



متعللقہ خبریں